i پاکستان

عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیاہے،وفاقی وزیر جنیدانوارچودھریتازترین

May 11, 2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے گوادر بندرگاہ کیلئے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد، انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد کمی کی گئی، جبکہ ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر پورٹ چارجز 31 فیصد تک کم کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل کارگو کیلئے ایک ماہ مفت سٹوریج سہولت متعارف کرائی گئی، ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے، دیگر قومی بندرگاہوں کے مقابلے میں ریکارڈ مراعات دی جا رہی ہیں۔جنید انوار چودھری نے کہا کہ گوادر کو علاقائی لاجسٹکس مرکز بنانے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی