i پاکستان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کم ہوتی رہیں تو پہلے والی قیمتوں پر آجائیں گے،محمد اورنگزیبتازترین

June 17, 2026

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم واضح ہیں جیسے قیمتیں کم ہوں گی عوام کو فائدہ پہنچائیں گے، حکومت کی جانب سے 130ارب روپے اور ٹارگٹڈ سبسڈی بھی دی جارہی ہے،جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اسی طرح کم ہوتی رہیں توپہلے والی قیمتوں پر آجائیں گے، پیٹرولیم لیوی خطے میں شروع ہونے والے تنازعہ سے پہلے بھی تھی پیٹرولیم لیوی کے سوا ایف بی آر کا ہدف بھی یقینا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.2 فیصدتک رہنے کا اندازہ ہے خطے کی صورتحال جتنا جلدی نیچے آئے گی مہنگائی نیچے آنا شروع ہوجائیگی، خطے میں کشیدگی کے دوران ملک میں صورتحال کنٹرول میں رہی ملک میں کہیں ماردھاڑ یا گاڑیوں کی قطاریں نہیں لگیں، خطے میں کشیدگی کیدوران پاکستان میں کسی چیز کی شارٹیج نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار حکومت کی طرف سے منصوبوں کو پرائیوٹائز کیاگیا ہے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے متعلق سندھ حکومت کی تعریف کرتا رہوں گا، حکومت کچھ ادارے بند کر رہی ہے تو اس کی بھی ایک قیمت ہوتی ہے پی ڈبلیو ڈی ، پاسکو، یوٹیلٹی کارپوریشن بند کئے کیونکہ ان کو اربوں کی سبسڈی جاتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی