i پاکستان

عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر توجہ دے، مشعال ملکتازترین

July 07, 2026

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر توجہ دے۔برہان مظفر وانی کی برسی پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی برسی کشمیری عوام کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر عالمی برادری توجہ دے، کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھا جائے۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ امن، انصاف اور انسانی حقوق کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی