i پاکستان

اے ٹی سی میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمتازترین

March 30, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلا کے خلاف خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی وکلا کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، جس میں خاور مانیکا پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی