i پاکستان

اے این ایف کی ملک بھر میں چھ کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، 31.7 کلو منشیات برآمدتازترین

March 31, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا اور31.7 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ہری پور، کراچی، راولپنڈی اورشیخوپورہ میں کی گئیں، مختلف کارروائیوں کے دوران 31 کلو 700 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 111 بوتلیں شراب بھی ضبط کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی