اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیااور 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 72.92 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں یو کے سے آنے والے پارسل سے 2 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کورئیر آفس میں یو اے ای جانیوالے پارسل سے پیپرز میں جذب 790 گرام کینابیز برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے مطابق یاروپشین کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔موسی کالونی کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب خاتون سے 12 کلو چرس برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ یارو پشین کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 8 کلو چرس برآمد بھی برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے مطابق کیماڑی کراچی میں ملزم کے قبضے سے 3.300 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی