اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 8 مختلف کارروائیوں کے دوران کے 2 خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 148 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، کندیاں، سکھر اور اسلام آباد میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 134 کلو 900 گرام چرس، 13.05 کلو گرام آئس، ایک کلو کوکین، 433 گرام وزنی 960 الپرازولم گولیاں، 42 گرام وزنی 80 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی