i پاکستان

اے این ایف کی 6مختلف کارروائیوں میں 50.1 کلو گرام منشیات بر آمد،ملزمان گرفتارتازترین

February 17, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 50.1 کلو گرام منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، پشاور، اٹک، کراچی، مانسہرہ اور گوادر میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی ملزمان سے 24 کلو 350 گرام چرس، 24.2 کلو آئس، ایک کلو 550 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی