i پاکستان

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈائون، 7 ملزمان گرفتار،42.37کلوگرام منشیات بر آمدتازترین

May 13, 2026

اینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7 کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کر لیا اور 2 کروڈ 25 لاکھ سے زائد مالیت کی 42.37 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کہوٹہ روڈ اسلام آباد کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار2 ملزمان سے 900 گرام چرس 100 گرام آئس اور 109 گرام وزنی 200 ایکسٹی گولیاں برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1.028 کلوگرام آئس،علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 440گرام وزنی 61 آئس بھرے کیپسولز، غزہ بند روڈ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 20کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی میں کابرہان انٹرچینج اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 2.4کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، ویلج سمیع تربت ڈسٹرکٹ کیچ سے 15 کلوگرام کرسٹل ہیروئن، رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔کاروائیوں میں گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی