9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو 24 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کیا ہے، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت دے رکھی ہے، ایڈووکیٹ چودھری محمد بلال کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی