i پاکستان

9 مئی کیسز، علیمہ خانم،عظمی خانم ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع، پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلبتازترین

October 06, 2026

نومئی جناح ہاوس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خانم سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما ئوں کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع ہوگئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلا گھیرا کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور عظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو بھی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔عدالت نے علیمہ خانم، عظمی خانم اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔9مئی جناح ہاوس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔اعظم خان سواتی حاضری کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوئے اوران کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی اور آئندہ سماعت پر عبوری ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی