74 فیصد پاکستانی شہری ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ ہیں،55 فیصد نے اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دیا جبکہ 38فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں رائے دی ہے ۔ عالمی تحقیقی ادارے ایپسوس نے پاکستان کی امریکا ایران ثالثی پر سروے جاری کیا ہے ۔سروے کے مطابق کشیدگی کی پچھلی لہر میں یہ شرح 65 فیصد تھی، 45 فیصد کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے بڑی جیت ہے۔سروے کے مطابق 37 فیصد کا خیال ہے عالمی تصویر بہتر ہوئی ہے، سروے،33 فیصد کے مطابق پاکستان کی سفارتکاری مضبوط ہوئی،31 فیصد کے مطابق پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت بہتر ہوئی۔55 فیصد کے مطابق کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکوجاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں 38 فیصد نے رائے دی،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے حق میں 6 فیصد رائے سامنے آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی