عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 5 درجن صوبائی وزرا کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں ، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی