وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈلائن منصوبہ واحد پروجیکٹ ہے جس میں عوام کو تکلیف ہورہی ہے، حکومت سندھ نے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کو بہت دفعہ خبردارکیا کہ وقت پر کام کریں، لاٹ ٹو سے شکایت تھی کہ وہ کام ٹھیک سے نہیں کررہے، ریڈ لائن منصوبے پرکام ٹھیک طرح سے نہیں ہورہا تھا اس لئے حکومت نے کانٹریکٹ ختم کیا۔شرجیل میمن نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا، حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شاہراہ بھٹو پر کام کی پیش رفت سے مطمئن ہیں اور شاہراہ بھٹو کو مکمل طور پراگلے ماہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی