i پاکستان

27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کیلئے نکلوں گا،لیکن لوگ کنفیوژ ہیں، علی امین گنڈا پورتازترین

September 04, 2026

سابق وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپو ر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کیلئے نکلوں گا لیکن لوگ کنفیوژ ہیں،عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی تحریک میرے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، بانی پی ٹی آئی کا آخری پیغام مجھے ہٹانے کے بعد حکومت سے متعلق آیا تھا، بانی کا پیغام تھا حکومت جائے یاگورنرراج لگتا ہے، ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سہیل آفریدی میرا چھوٹا بھائی ہے اسے ٹکٹ بھی میں نے دیا ہے، پارلیمانی بورڈ میں انہیں ٹکٹ نہیں مل رہا تو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا۔انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو جنہوں نے لیڈ کرنا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے، اس روز پارٹی کا پلان جو ہوگا میں اس پر عمل کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، میرے خلاف سازش، غلط رویہ رکھنے والوں کو میں نے کچھ نہیں کہا، میرے لئے بانی کی رہائی اور پارٹی کی تحریک اہمیت رکھتی ہے۔

علی امین نے کہا کہ کیا سازشیوں کیخلاف کھڑا ہو کر کیا میں اپنے خلاف ایک اور سازش کروں گا، بانی پی ٹی آئی کو میرے خلاف دو غلط بیانیے کے بارے میں کئی بار پیغامات بھیجے یہ بیانیہ میرے خلاف بنایا گیا تھا کہ فنانس کے حوالے سے میں نے وفاق کو پیسے دیئے ہیں، کئی بار مزمل اسلم کا نام بھجوایا تاکہ وہ بانی سے مل کر بتاسکے انڈومنٹ فنڈ سے پیسہ صوبیکو مل رہا ہے۔ مزمل اسلم کی بانی پی ٹی آئی سے ایک بھی ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دو دن میں لاہور پر دھاوا بولا اور شام 5 بجکر 5 منٹ پر شاہدرہ پہنچ چکا تھا، میں لاہور پہنچ کر کنٹینر ہٹا رہا تھا تو کہا گیا کہ جان بوجھ کر لیٹ آیا ہوں، کہا گیا کہ پنڈی میں لیاقت باغ میں جلسہ کرنا ہے ہمارے پاس دو دن تھے۔انہوں نے کہا کہ 18 گھنٹے لڑ کر ہم راولپنڈی کے قریب پہنچے تو پارٹی کا میسج آیا اب جلسہ نہی کرنا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی