i پاکستان

26 نومبر احتجاج کیس، عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

July 18, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی