وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ 100 فیصد کلیئر کر لیا گیا ہے۔کچہ آپریشن کی کامیابی پر اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکوئو ں نے خوف کا ماحول پیدا کیا ہوا تھا، لوگوں کو اغوا کر لیا جاتا تھا۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی رٹ ان علاقوں میں بحال ہو گئی ہے، اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خوف کے علاقے سے یہ قانون کی عملداری کا علاقہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کچے کا علاقہ ریاست کے اندر ریاست تھی، ڈاکوں نے خوف کی سلطنت قائم کر رکھی تھی، بتایا گیا تھا کہ کچے میں انٹری بہت مشکل ہے، ڈاکو ہنی ٹریپ کر کے لوگوں کو اٹھا کر لے جاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ کچے کے علاقے میں اسٹیٹ کی اتھارٹی قائم ہوگئی ہے، کچے میں ریاست کی رٹ بحال ہوچکی ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوئوں کیلئے اب کوئی جائے پناہ نہیں، پاک فوج نے کچا آپریشن کے دوران پولیس کی معاونت کی، جرائم پیشہ افراد کی ایک ایک حرکت کو مانیٹر کیا گی
جدید ترین سرویلنس اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا، سندھ حکومت نے آپریشن میں بھرپور ساتھ دیا۔دوسری جانب صادق آباد کے کچے کے علاقے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے جہاں کوش گینگ کے سرغنہ ستار کوش نے اپنے تین ساتھیوں لیاقت کوش اور برکت کوش سمیت پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق پنجاب حکومت نے ستار کوش کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ڈی پی او عرفان سموں کا کہنا ہے کہ قانون سے مقابلہ کرنے والے مفرور ڈاکوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے گھیرا تنگ کیے جانے کے بعد انہوں نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا، قانون سے مقابلہ کرنے والے مفرور ڈاکوئوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی