i پاکستان

15سالہ بچی کا والد سے ملنے سے انکار، لاہور ہائیکورٹ نے زبردستی ملاقات سے روک دیاتازترین

May 04, 2026

لاہور ہائی کورٹ میں باپ سے بیٹی کی ملاقات کے شیڈول کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ماں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران 15 سالہ بچی زینب کو روسٹرم پر بلا کر موقف لیا گیا۔بچی نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنے والد سے نہیں ملنا چاہتی کیونکہ والد نے 10 سال قبل والدہ کو طلاق دی تھی اور اس کی پرورش ماں نے کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کو کم از کم ایک بار والد سے ملنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا تاہم بچی اپنے مقف پر قائم رہی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بچی کو ملاقات پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انکار پر اس کے وارنٹ جاری ہوں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی