i پاکستان

14 سالہ سبحان کی ہلاکت، نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درجتازترین

July 11, 2026

لاہور کے علاقے شمالی چھائونی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم لڑکی کے خلاف درج کر لیا گیا،ملزمہ تاحال گرفتار نہ ہو سکی۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمہ دار لڑکی کی نہ تو شناخت ہو سکی ہے اورنہ ہی اسے گرفتار کیا جا سکا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں،جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی