لاہورہائیکورٹ نے شہری انتظامیہ کو تندور مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے آفتاب اسلم گل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے سے روک جا رہا ہے۔ملک میں مہنگائی ہوچکی ہے اور ہرچیزمہنگی مل رہی ہے،انتظامیہ تندرو مالکان کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔ عدالت نے انتظامیہ کو تندور مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت
جون تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی