پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے، اگر عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے اسلام آباد نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیا ہے، یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیا اس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کا عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے، ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 4سال سے ملک میں جھوٹا احتساب چلتا رہا، 20سیٹیں پی ٹی آئی کی ہی تھیں، ہم نے 5جیتی ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی