وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام میں مذید بہتری لانے کی کوشش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے کے الیکٹرک کے سی ای او کا رابطہ ہوا ہے جس دوران شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے مسال کا حل نہیں ہیں لیکن ہمارا مقصد کراچی کے عوام کو ریلیف دلانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی میں کمی پر وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کردیا ہے، وفاقی حکومت سے بات کرکے مسلئے کا جلدازجلد حل نکالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے شکایتی مراکز کو ایکٹو رکھے۔ اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ میں واضع کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی میں 200 میگاواٹ کی مذید کمی کردی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی