i پاکستان

کے ٹوسرکرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بننے کیلئے نائلہ کی چوٹی پر پیش قدمی جاریتازترین

July 22, 2022


دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لیے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے اور وہ چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں،ذرائع کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اتوار کے روز کے ٹو بیس کیمپ سے سمٹ کیلئے سفر شروع کیا تھا ۔ پیر کی شام وہ کیمپ ون پرپہنچی گئیں۔نائلہ کیانی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزاز حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8،611 میٹر ہے ۔ نائلہ کیانی ایڈوانس بیس کیمپ کو کراس کرنے کے بعد 6900 میٹر بلندیپر اس کے کیمپ ون تک پہنچیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر موسمی حالات ٹھیک رہے تو نائلہ کیانی 22 یا 23 جولائی تک کے ٹوسر کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ نائلہ اس سے قبل گیشربرم پیک بھی سر کرچکی ہیں اور وہ پاکستان کے اندر کسی بھی 8 ہزار میٹربلند چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی