وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ کورونا وائرس سے بچا کیلئے اہم پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے اور کورونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں، کورونا وائرس سے بچا وکیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوایں، علما کرام سے بھی اپیل ہے مساجد میں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی