پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی موجودگی میں پاکستان کے ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں،یہ لوگ گریٹر ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ہمیں شک نہیں بلکہ قوی یقین ہے کہ ان کو لایا اسی لئے گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے،ملک کی تنزلی کی بنیادی وجہ یہاں کا الیٹ ، سیاستدان،بیوروکریٹ ، سرمایہ دار کرپٹ ہیں،کرپشن ہماری گھٹی میں رچ بس گئی ہے،دنیا کے جن ممالک میں کرپشن پر سخت سزائیں ہیں وہاں کرپشن زیرو ہے ،یہ مزید رہے تو دفاعی بجٹ میں مزید کٹ لگے گا ، آج دو جولائی کو پریڈ گرائونڈمیں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہوگا،عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں،نا اہل حکومت کے خاتمے کے لئے گھروں سے نکلو، حق کا ساتھ دو انشا اللہ عوام کے تعاون سے اس ملک میں حقیقی تبدیلی آکر رہے گی، پریڈ گراونڈ میں ہونے والا جلسہ پاکستان کے استحکام ،پاکستان کی سلامتی اور بقاء اور اانے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی وحدت کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رکن قومی اسمبلی منصور حیات خان، ایم پی اے عمار صدیق خان ، سید چن شاہ کاظمی ، رفیق خان،ملک پرویزممبر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا ساجد خان ، سعدعلی خان،سید مہتاب حسین شاہ و دیگر موجود تھے،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی کی پیدوار ہے،انھوں نے خفیہ الیکشن سیل بنایا ہوا ہے جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے،انکا کہنا تھا کہ جس ملک میں کرپشن زور پکڑ جائے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، جولائی کو پریڈ گراونڈمیں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ وہوگا،جلسہ میں پاکستانی عوام کو بتایا جائے گا کہ کس طرح اپمپورٹڈ حکومت عوام پر مسلط کی گئی،کس طرح انھوں نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے بلین روپے کا ریلیف لیا ہے،اور ہمیشہ کے لئے نیب کو ناکارہ بنا دیا ہے،اور کس طرح کرپشن کی کھلم کھلا چھوٹ دی گئی ہے،الیکشن قوانین میں ترامیم کر کے کس طرح اسے ہائی جیک کرنے کا منصوبہ بنایا گیا،امپورٹڈ حکومت نے تاریخی مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کردیا،اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ان کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھینا جارہا ہے،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرپٹ اور نا اہل حکومت کے خاتمے کے لئے گھروں سے نکلو، حق کا ساتھ دو انشا اللہ عوام کے تعاون سے اس ملک میں حقیقی تبدیلی آکر رہے گی،یہ وقت ہے کہ عوام کو اپنے حق کے لئے لڑنا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ پریڈ گراونڈ میں ہونے والا جلسہ پاکستان کے استحکام ،پاکستان کی سلامتی اور بقاء اور اانے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،پورے وثوق کے ساتھ کہہ رہا ہوں اگر ہماری حکومت رہ جاتی تو اس اے ڈی پی میں ٹیکسلا کا بائی پاس شامل تھا،ایم فائیو حسن بادال تا 26 نمبر چونگی تک سروس روڈ پر کام تیزی سے جاری تھا،انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی کی پیدوار ہے،انھوں نے خفیہ الیکشن سیل بنایا ہوا ہے جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے،انکا کہنا تھا کہ جس ملک میں کرپشن زور پکڑ جائے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا،دیگر ممالک میں کرپشن پر سخت سزائیں مقرر ہیں، انکا کہنا تھا کہ ملک کی تنزلی کی بنیادی وجہ یہان کا الیٹ ، سیاستدان،بیوروکریٹ ، سرمایہ دار کرپٹ ہے،کرپشن ہماری گھٹی میں رچ بس گئی ہے،اب تو کرپشن نیب قوانین میں ترامیم کر کے کرپشن کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے،چور ڈاکووں کو اس عوام پر مسلط کیا گیا، عجب قانون ہے کہ 25 منحرفین اراکین صوبائی اسمبلی کو ڈسکوالیفائیڈ کرنے کے باوجود وزیر اعلیٰ موجود ہے،موجودہ حکومت کی موجودگی میں پاکستان کے ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں،ہمیں شک نہیں بلکہ قوی یقین ہے کہ ان کو لایا اسی لئے گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے،یہ مزید رہے تو ڈیفنس بجٹ میں مزید کٹ لگے گا،جب فوج کمزور ہوگی تو ہمارا حشر خدا نہ خواستہ شام،عراق ۔ لیبیا اور یمن کی طرح ہوگا،یہ لوگ گریٹر ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تھا،ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت کا ختم کیا گیا ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی