i پاکستان

ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کاقربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے قائم سیل پوائنٹ کا اچانک معائنہ ،انتظامات کا جائزہ لیاتازترین

July 12, 2022


ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے عیدالاضحی کے حوالے سے قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم سیل پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس میں ہوادار ماحول، قائم ویٹرری کیمپ، میڈیکل اور ریسکیو 1122 کے کیمپس کا معائنہ کیا اور دیجانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے سیل پوائنٹس پر آنے والے افراد کے لئے پارکنگ ایریا،ا نٹری و ایگزٹ پوائنٹ کو چیک کیا. انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کو سیلپوائنٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر ہرگز فروخت نہ کرنے دیا جائے.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی قربانی کے جانوروں کی فروخت کے حوالہ سے دی گئی ہدایت پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ سیل پوائنٹس پر موثر مانیٹرنگ کریں تاکہ بیمار جانور سیل پوائنٹس پر فروخت کے لئے نہ لائے جائیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی