صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحتمند افراد خون کے عطیات دیں تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ عطیہ خون کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عطیہ خون کا عالمی دن کا مقصد رضاکارانہ عطیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے آگاہی مہم بہت ضروری ہے، صحتمند افراد جتنی جلدی ہو سکے خون کے عطیات دیں تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند افراد 12 ہفتے بعد دوبارہ خون دے سکتے ہیں، پلیٹ لیٹس کے عطیات دہندگان سال میں 24 بار پلیٹ لیٹس کا عطی دے سکتے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ ایرانی حکام سے زائرین کے لیے سہولیات کے
معاملے کو بھی اٹھائیں گے.
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی