i پاکستان

بھارت میں اسلاموفوبیا کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم کی امریکی سفیر سے گفتگوتازترین

July 05, 2022


وزیراعظم شہبازشریف نے پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا اور کہاکہ دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے جس سے دوطرفہ اور عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے،شہبازشریف نے ملاقات میں پاک، امریکا تجارت وسرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دے کر کہا کہ پاک،امریکا بزنس کانفرنس کا رواں سال انعقاد ضروری ہے۔ جمعہ کوامریکی سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈونلڈ بلوم کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ بلوم پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے جس سے دوطرفہ اور عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا اور باہمی احترام، اعتماد اور مفاد کی بنیاد پر اس تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔شہبازشریف نے ملاقات میں پاک، امریکا تجارت وسرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دے کر کہا کہ پاک،امریکا بزنس کانفرنس کا رواں سال انعقاد ضروری ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، صحت اور صحت کے شعبوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی اقتصادی اور آبادی کے لحاظ سے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی بڑی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے امریکی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کی طرف سے توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کی جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ڈونلڈ بلوم نے استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ افغانستان سے انخلا کی سہولت کے لیے پاکستان کی فوری اور موثر مدد پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے چین کے صدر شی چن پنگ ،حکومت اور عوام کو ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کے 25سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ ایک ملک دو نظام پر کامیاب عمل درآمد کی بہترین مثال ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی