وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات سے ملک میں مون سون کی مزید بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے.
وزیراعظم نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، تعاون ، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،افسران اور عملے کے لئے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں،اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔عید کی تعطیلات میں عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا آپ نے مظاہرہ کیا۔پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمہ دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی