لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے پیش نظر وزیراعلی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مومسیات کی جانب سے صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے غیر معمولی ہونے کی وجہ سے تباہی کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واساز، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے اور افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ وزیراعلی کے مطابق بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے موثر ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ ادارے بروقتموقع پر پہنچیں اور فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی