وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت سورج، ہوااور توانائی کے دیگر ذرائع سے اضافی بجلی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔جمعہ کی شام اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ توانائی کے ملکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ تیار کیا جائے۔وزیر مملکت نے کہا ہمیں اپنے تیل اور گیس کے ذخائر پر انحصار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی ایک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔مصدق ملک نے کہا گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو مقامی اضافی گیس کی تلاش کیلئے مدعو کیا
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی