i پاکستان

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ (آج) آزادکشمیر سمیت پوری دنیا میں عقیدت و احترام سے منائی جائیگیتازترین

June 20, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر، سابق وزیراعظم پاکستان دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ 21 جون آج ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام، نظریاتی جوش و جذبے سے منائی جائے گی،یومِ ولادت کے روز صبح کا آغاز مساجد شریف اور گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت اور فاتحہ خوانی سے کیا جائے گا اور سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹ کر پروقار اجتماعات منعقد کر کے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دخترِ مشرق بے نظیر بھٹو شہید کے قومی اور عالمی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،سب سے بڑی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام سٹی ٹاپ ہوٹل بالا پیر پر سہ پہر 5:00 بجے پارٹی کے سینئر نائب صدر خورشید حسین کیانی کی میزبانی میں منعقد ہو گی،جس میں لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے.
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی.پی.پی ازادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کو شایان شان انداز میں سالگرہ منانے کی ھدایات پہلے سے ہی جاری کر رکھی ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 69 سالگرہ کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ساری زندگی پاکستانی، کشمیری قوم کے علاوہ دنیا بھر میں خدمتِ انسانیت کے لیے رول ماڈل ثابت ہوئی ہے اور ان کی شہادت بڑھتی ہوئی دہشت گردی، انتہا پسندی، عدم برداشت کے خلاف پوری دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا سبب بنی ہیں.
ان کی جدوجہد آئین قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، عوامی فلاح و بہبود، مظبوط وفاق، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے وقف تھی جس کے لیے انہوں نے اپنی چار نسلوں کو ملک اور قوم پر قربان کر کے تاریخ عالم میں منفرد قربانیاں پیش کیں ہیں،قائد عوام پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوام دوست فلسفہ سیاست اور قومی وقار کیلئے انکی بہادر بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو آگے بڑھانے کیلئے گیارہ سالہ طویل مارشل لاء کا مقابلہ کیا اور جلا وطنی کی سزا کاٹ کر بدترین ریاستی مظالم کا مقابلہ کیا مادرِ جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کے ساتھ وہ اذیتیں اور انتقامی کارروائیوں اور ملٹری کورٹس کا سامنا کیا.
شوکت جاوید میر نے کہا اس وقت ملک کو سیاسی معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے شھید بھٹو ازم اورشہید بینظیر مشن پر متحد ہونا واحد باوقار محفوظ راستہ ہے،پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران چاروں صوبوں میں شاندار فتح حاصل کریں گے اور فخرِ پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعظم منتخب ہو کر عالمی اعزاز حاصل کریں گے،شوکت جاوید نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت کراچی سے تک ملکی وقار قومی تشخص کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی،کیونکہ ملک میں تبدیلی کے نعرے ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ مکانات، سماجی انصاف کے وعدے کرنے اور قوم کو دھوکہ فریبِ دینے والے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ملک اور بہادر افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں جبکہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی نے ان گنت جانوں کے نذرانے پیش کر کے بھی قومی پرامن سیاسی جدوجہد کا راستہ نہیں چھوڑا۔
پیپلزپارٹی وہ سیاسی قوت ہے جس نے ہر دور میں ریاستی جبر برداشت کیا لیکن ملک دشمن قوتوں کا قومی غیرت سے مقابلہ کیا،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خدمات عوام کے دل و دماغ میں آج بھی زندہ اور جاوید ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان