فلپائن کا شمالی صوبہ کا گایان جمعہ کو سورج طلوع ہونے سے قبل آنے والے 6.0 شدت زلزلے سے لرز اٹھا۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ برائے آتش فشانی اورزلزلہ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 40 منٹ پر آنے والا زلزلہ کالایان قصبے میں ڈالوپیری جزیرے سے تقریبا 27 کلومیٹر جنوب مشرق میں 27 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کا جھٹکا قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیا گیا جن میں مرکزی لوزون جزیرے اپایا اور ایلوکوس سور بھی شامل ہیں۔ ادارے نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے سے آفٹر شاکس آسکتے ہیں تا ہم اس سے نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔ فلپائن بحرالکاہل میں "رنگ آف فائر" کے ساتھ واقع ہے جس کے سبب یہاں اکثر زلزلے کی سرگرمی ہوتی ہے
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی