براہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہوچکا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزرا کو ساتھ رکھنے کے لیے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلیاں کھیل تماشا بن چکی ہیں۔وزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی