پاکسان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے، عوام(آج) ہفتہ کو مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے متعلق بات کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خود کو 11سوارب روپے کا این آر او دے رہی ہے اور عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روس سے سستا تیل نہیں خریدا اور پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے عوام سے اپیل ہے کہ عوام(آج) ہفتہ کو مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی