تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھیلا، مینڈیٹ تسلیم نہ کرنیکا کیا اثر ہوتا ہے، ماضی سے سیکھنا چاہیے،ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری نے ملک کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھیل کھیلا، زرداری کا منفی کردار تاریخ میں لکھا جائے گا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ آئین سے منافی ہے، چوہدری شجاعت کا خط ممبران کو نہیں دیاگیا، نہ ہی انہیں علم تھا، ڈپٹی اسپیکر خط جیب میں رکھ کر چپ بیٹھے رہے، یہ بدنیتی ظاہر کرتی ہے،پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم ماضی کے نتائج دیکھ سکتے ہیں، مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا کیا اثر ہوتا ہے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی موت مرچکی ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی ذیلی تنظیم ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کراپناقبلہ درست کرناہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پرویزالہی اور مونس الہی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی