ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،۔شریک ملزمان مظہر بھٹی اور ربنواز بھٹی کو بھی زیر حراست لے لیا ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور ریجن نے منی لانڈرنگ کیس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر 20ارب کے کیس میں ملوث تھے چوہدری مونس الہیٰ کا نام شوگر سکینڈل رپورٹ میں بھی آیاتھا ۔ لیکن بعد میں اس کیس کو دبا دیا گیا تھاحکومت تبدیل ہوتے ہی ایف آئی اے نے دوبارہ سے مونس الہیٰ کے خلاف کیس کی تفتیش شروع کردی ہے اور ان کے شریک کار ملزمان مظہر بھٹی اور ربنواز بھٹی کو گرفتار کرلیا ۔ جن کے بنک کے ذریعے ٹرانزیکشن ہوئی تھی ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی