ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور یونیورسٹی ٹائون سیدہ زینب نقوی کا ناصر باغ روڈ پر سپیڈ بریکروں اور ریمپس کے خلاف کارروائیاں ، 37 سپیڈ بریکرز اور 15 ریمپس بھاری مشینری کے ذریعے ہٹادئیے گئے بروز جمعرات ڈی سی پشاور کو شکایت موصول ہوئی کہ ناصرباغ روڈ پر لوگوں نے غیر قانونی سپیڈ بریکرز اور ریمپس بنائے ہوئے جس پر عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے جس پر ڈی سی پشاور شفیع اللہ خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون سید ہ زینب نقوی کو فوری کارروائی کی ہدایت کیں جس پر اے اے سی سیدہ زینب نقوی نے کیپٹل میٹروپولیٹن ویسٹ زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویسٹ زون صفی اللہ اور ڈیمالش سپرنٹڈنٹ ساجد خان کے ہمراہ ناصر باغ روڈ پر گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے روڈ پر 37 غیرقانونی سپیڈ بریکرز اور 15 ریمپس بھاری مشینری کے ذریعے ہٹادئیے جس کی نگرانی اے اے سی سیدہ زینب نقوی نے کیں اس دوران انہوں نے لوگوں کو تنبیہ کی کہ وہ غیرقانونی سپیڈ بریکرز او ر ریمپس بنانے سے گریز کریں تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات درپیش نہ ہوں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی