اسلام آباد میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کیاسپل ویز تیز بارش کے بعد کھولے گئے ہیں، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1750 فٹ ہے جو تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم اور گردونواح میں ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ کردی گئی ہیں، شہری راول ڈیم کے قریب جانے سے گریز کریں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی