i پاکستان

حکومت کا ہزاروں بینک اکاءونٹس بند کرنے کا فیصلہتازترین

June 16, 2022

وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاءونٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاءونٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردیں ۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈٹریژری سنگل اکاءونٹ پالیسی پرعمل پیرا ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاونٹ میں جمع کئے جارہے ہیں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کےسواکسی اوراکانٹ میں فنڈزرکھنے کی ممانعت ہے ، زیروبینک بیلنس کے حامل ہزاروں سرکاری غیرفعال بینک اکانٹس موجود ہیں ۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ پہلے سے کھولے گئے سرکاری بینک اکانٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔