صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کینسرکے مریضوں کی آسانی کیلئے اجلاس کی صدارت کی،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،سی ای او مئیو ہسپتال ڈاکٹرثاقب سعید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول ڈاکٹرسہیل اور کینسرکی ادویات بنانے والی مختلف کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب بھرمیںکینسرکے مریضوں کی آسانی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث متعلقہ کمپنی سے معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے کینسرکے مریضوں کوپوراایک سال مشکلات کا سامنا رہا۔اب کینسرکی ادویات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کیاجارہاہے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گزشتہ روزکینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاتھا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب کینسرکے مریضوں تک ادویات کی فراہمی میں کوئی دقت نہیں آنے دے گی۔پنجاب میں کینسرکے رجسٹرڈ مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے ماہرین پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جا ن خان نے کہاکہپنجاب میں کینسرکے رجسٹرڈمریضوں کو ادویات کی مسلسل فراہمی کیلئے ادویات بنانے والی کمپنی سے مکمل کوارڈنیشن میں ہیں۔پنجاب میں کینسرکے مریضوں کوادویات کی فراہمی کے عمل کوخودمانیٹرکررہاہوں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی