i پاکستان

حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے، وزیر تونائیتازترین

July 05, 2022


 وفاقی وزیر تونائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔جمعہ کویہاں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک میں بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی کیونکہ 720 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی گھر آج سے کام شروع کر رہا ہے اور کے ٹو ایٹمی بجلی گھر عیدالاضحی کے بعد فعال ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس موسم گرما میں بجلی کی طلب میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ روز تک 30 ہزار نو سو میگاواٹ کی طلب کے مقابلے میں تخمینہ شدہ 24 سے پچیس ہزار میگاواٹ تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی