i پاکستان

اسکردو میں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، شیری رحمانتازترین

July 06, 2022


اوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسکردو میں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے ہنزہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ٹیم ورک نے جانوں کے ضیاع کو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو چوکس رہنے کیلئے الرٹ کیا گیا ہے، کیونکہ برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح غیر مستحکم ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ برف پگھلنے کی وجہ سے اسکردو کی ایک جھیل میں خوفناک سیلاب ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی