i پاکستان

ا 28جولائی ضلع جہلم ویلی میں آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سترہ روزہ ٹورازم فیسٹول منعقد ہو گاتازترین

July 05, 2022


رواں ماہ عید الحضٰی کے تیسرے روز 12 جولائی سے28جولائی تک ضلع جہلم ویلی میں آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سترہ روزہ ٹورازم فیسٹول منعقد ہو گا فیسٹول میں چکار ویلی، لیپہ ویلی، چھم ویلی، کھلانہ چکوٹھی ویلی، بشمول جہلم ویلی کے 100 سے زائد سیاحتی مقامات میں ٹوریسٹ کیایک بڑی تعداد شرکت کرے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان ،وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے ٹورازم فیسٹیول کرانے کی زمہ داری سونپی انکی توقعات پر پورا اتروں گا میڈیا کی وساطت سے ضلع جہلم ویلی کی جملہ لیڈر شپ با الخصوص سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سابق چیئرمین معائینہ عملدرآمد کمیشن صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ، سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی،شوکت جاوید میر سمیت جملہ مذہبی دینی جماعتوں کے قائدین سے ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیاسی اختلافات و وابسطگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ضلع جہلم ویلی کی ترقی و خوشحالی اور اس ضلع کے عوام کے معاشی میعار کو بہتر بنانے اور اس ضلع میں ٹورازم کے فروغ کے لیے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور شرکت کریں یہی اس ضلع و عوام کی اصل نمائندگی کا حق ہے اس حق کو ہم سب نے ملکر اداء کرنا ہے انشاء اللہ یہ ٹور ازم فیسٹیول ضلع جہلم ویلی کی ترقی وخوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کشمیر کے رہنماء سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ ،جہلم ویلی ٹورازم فیسٹول کے آرگنائزر سید زیشان حیدر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 12جولائی سے ضلع جہلم ویلی میں آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورازم فیسٹول ہونے جا رہا ہے اس فیسٹول میں چکار ویلی، لیپہ ویلی، چھم ویلی، کھلانہ چکوٹھی ویلی، بشمول جہلم ویلی کے 100 سے زائد ایسے سیاحتی مقامات ہیں جن میں ٹوریسٹ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی تمام انتظامات آخری مراحل میں ہیں اس حوالہ سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جہلم ویلی آزاد کشمیر کا وہ واحد ضلع ہے جس میں آزاد کشمیر کی سب سے بڑی آبشار چھم ویلی میںجبکہ سب سے بڑی قدرتی جھیل چکار میں موجود ہے ٹور ازم فیسٹیول میں دس سے زائد ایڈونچرز جن میں پیرا گلائیڈنگ ،ماونٹنگ کلائمنگ ، ریور رافٹنگ،جٹ سٹیم، پاور بوٹنگ ،ہائیکنگ سمیت اسطرح کی اور سپورٹس اسکا حصہ ہوں گی ،چناری ، چکار ، لیپہ ،گوجر بانڈی گرائونڈ میں ہماری روایتی سپورٹس جن میں کبڈی ، گلی ڈنڈا ،سنتولیہ،والی بال ،فٹ بال و دیگر چمپئین شپ بھی ہوں گی سیاحتی مقام بینسرمیں کرکٹ ٹورنا منٹ بھی ٹورازم فیسٹیول میں شامل ہے بینسر میں بھی ٹوریسٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے یونیورسٹی کیمپس ہٹیاں بالا کے ساتھ ملحقہ گرائونڈ میں مین ایونٹ جن میں سرکس،میلا اور میوزیکل کنسرٹ ہو گا جس میں ملک کے مایہ ناز گلوکار شرکت کریں گے ضلع بھر کے اندر جملہ ٹرانسپورٹرز وریسٹورنٹ و گیسٹ ہاوسز کے مالکان ٹوریسٹ کو انتہائی کم کرایوں اور ریٹس میں اچھے رویوں کے ساتھ بہترین سروس فراہم کریں گے ٹورازم فیسٹیول کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے ضلع بھر میں ڈسٹ بین لگا دی جائیں گی تاکہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ماحول بہتر رہے آزاد کشمیر کی جملہ سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس ، جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان با الخصوص قائدین سے اپیل ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اس ٹورازم فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے نہ صرف اپنا اپنا کردار اداء کریں بلکہ اس فیسٹیول میں شرکت بھی کریں یہ ٹورازم فیسٹیول نہ صرف ضلع جہلم ویلی بلکہ پورے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا اور اس ٹورازم فیسٹیول کے انعقاد سے دو ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ضلع جہلم ویلی سے تمام مکاتب فکر سیاسی سماجی مذہبی ،طلباء و تاجر تنظیمات میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے تیار ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جملہ عہدیداران و ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ٹور ازم فیسٹیول کے حوالہ سے مثبت رپورٹنگ کرتے ہوئے پوری دنیا تک پیغام پہنچایا اب پریس کلب ہٹیاں بالا کے جملہ عہدیداران و ممبران ہی کی زمہ داری ہے کہ وہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کو اس ٹورازم فیسٹیول کی بھر پور کوریج کے لیے مدعو کریں ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کے توسط سے ضلع بھر کے عوام الناس سے اپیل ہے یہ فیسٹیول جہلم ویلی کی تاریخ بدلے گا جہلم ویلی میں معاشی ومعاشرتی ترقی ہو گی اس کے لیے آپ سب نے ملکر کردار اداء کرنا ہے اپنے رویوں سے اپنے اخلاق سے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان ،بڑے بھائی وزیر تعلیم و ٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی کا شکریہ اداء کرتا ہوں کہ جنھوں نے فیسٹیول کے حوالے سے مجھے جو زمہ داریاں سونپی ہیں جس طرح انکی مانیٹرنگ اور سپورٹ ہے انشاء اللہ انکی توقعات پر پورا اترتے ہوئے جہلم ویلی میں کامیاب فیسٹیول کرائیں گے میں میڈیا کی وساطت سے ضلع جہلم ویلی کی جملہ لیڈر شپ با الخصوص سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سابق چئیرمین معائینہ عملدرآمد کمیشن صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ، سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی سمیت جملہ مذہبی دینی جماعتوں کے قائدین سے ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیاسی اختلافات و وابسطگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ضلع جہلم ویلی کی ترقی و خوشحالی اور اس ضلع کے عوام کے معاشی میعار کو بہتر بنانے اور اس ضلع میں ٹورازم کے فروغ کے لیے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور شرکت کریں یہی اس ضلع و عوام کی اصل نمائندگی کا حق ہے اس حق کو ہم سب نے ملکر اداء کرنا ہے انشاء اللہ یہ ٹور ازم فیسٹیول ضلع جہلم ویلی کی ترقی وخوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا آخر پر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کی پوری ٹیم کا شکریہ اداء کرتا ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ اس فیسٹیول کی کوریج میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی اپنا ہمیشہ کی طرح بہترین کردار اداء کرے گا جہلم ویلی پریس کلب کے جملہ عہدیداران اور ممبران کو ایونٹ کی کوریج کے لیے جملہ سہولیات فراہم کریں گے تانکہ جہلم ویلی کی تصویر دنیا بھر میں ہائی لائٹ ہوڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں نے پہلے بھی جہلم ویلی میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے کے لیے انتھک کوشش کیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں امید ہے کہ اب کی بار بھی جہلم ویلی کے صحافی اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے جہلم ویلی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گے اگر جہلم ویلی ٹورازم فیسٹول کے کسے ممبر کی وجہ سے صحافیوں کی دل ازاری ہوئی ہو تو اس پر میں معذرت خواہ ہوں امید ہے تمام صحافی بھائی علاقہ کے بہتر مفاد کی خاطر تمام اختلافات ختم کرتے ہوئے علاقہ کو پرموٹ کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی