i پاکستان

قومی اسمبلی بجٹ اجلاس، 08 وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی تحریک جمعتازترین

June 15, 2022

قومی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے پیش نظر اپوزیشن کی جانب سے آٹھ وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی تحریک جمع کروا دیں گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین نے آٹھ وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں ۔ اپوزیشن اراکین نے کابینہ سیکرٹریٹ کے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی ہیں جبکہ توانائی، مواصلات، خارجہ امور، اطلاعات و نشریات، داخلہ امور، انسداد منشیات اور ریلویز کی وزارتوں کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی تحاریک جمع کروائی گئی ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے مذکورہ وزارتوں کی ناقص کارکردگی کی بنا پر ان کی وزارتوں میں کٹوتی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ ہر بحث مکمل ہونے کے بعد کٹوتی کی تحاریک زیر بحث
آئیں گی۔


کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی