مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بند ی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنگ بندی کو دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے ایک تباہ کن عالمی جنگ کو ٹال کر لاکھوں انسانی کی زندگیاں بچائی ہیں،بدھ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا مطلب تیسری عالمی جنگ کو روکنا ہے اور اس کے لئے پاکستانی سول و فوجی قیادت کی کاوشیں دنیا کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سفارتکاری کے باعث دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی ہے اور لاکھوں انسانی جانوں کو محفوظ بنایا گیا ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات بھی کامیاب ہونگے جس سے دنیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کے سمیت دنیا میں معاشی استحکام بھی آئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی