i پاکستان

لانگ مارچ، پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں میں 28 جون تک توسیعتازترین

June 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے مئی میں ہونے والے لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پارٹی رہنماں کی ضمانتوں میں 28 جون تک توسیع دے دی گئی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد ، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مراد راس اور یاسر گیلانی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت میں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کی نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان شامل تفتشی نہیں ہوئے۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد مکمل رپورٹ عدالت پیش کیجائے گی۔ تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب ملزمان کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک نے اپنے دلائل مکمل کیے، جس کے بعد عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت میں 28 جون تک توسیع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان