ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران اپنی خالص آمدنی میں سال بہ سال 53.4 فیصد کمی دیکھی۔ مجموعی منافع بھی مالی سال 22 میں 4.75 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 52.04 فیصد کم ہو کر 2.28 بلین روپے ہو گیا۔ آمدنی اور مجموعی منافع میں اس کمی کے باوجود، کمپنی نے مالی سال 22 میں 1.02فیصدسے مالی سال 23 میں مجموعی منافع کے مارجن میں 10.61فیصدتک نمایاں نمودیکھی۔اسی طرح، آپریٹنگ منافع مالی سال 22 میں 3.35 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 59.89 فیصد کم ہوکر 1.34 بلین روپے رہ گیا۔ مالی سال 23 میں ٹیکس سے پہلے اور بعد از ٹیکس منافع میں بالترتیب 71.14فیصد اور 45.7فیصدکی کمی ہوئی۔مالی سال 23 میں قبل از ٹیکس منافع 712.2 ملین روپے رہا جبکہ مالی سال 22 میں 2.46 بلین روپے تھا۔اسی طرح، کمپنی نے مالی سال 22 میں 1.64 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 894.5 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع رپورٹ کیا۔اگرچہ مالی سال 23 میں خالص منافع میں کمی واقع ہوئی، کمپنی کے خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 0.35 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد ہو گیا۔فی حصص آمدنی مالی سال 22 میں 4.3 روپے سے 2.3 روپے تک گر گئی۔ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی سیلز نے گزشتہ برسوں میں اتار چڑھا وکا رجحان دیکھا ہے۔ 2020 اور 2021 میں فروخت بڑھتی رہی، لیکن 2022 میں کم ہوئی اور 2023 میں گر گئی، 2020 میں 43 ارب روپے کے مقابلے میں 21.5 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ای پی ایس بھی 2020 میں 4.88 روپے سے 2023 میں 2.33 روپے تک گرتا رہا۔ 2021 میں یہ 4.59 روپے اور 2022 میں 4.3 روپے رہا۔تناسب کا تجزیہ2020 میں، ائیر لنک کمیونیکیشن نے 11.09فیصدکا مجموعی مارجن پوسٹ کیا، جو بنیادی طور پر زیادہ فروخت کی وجہ سے تھا۔ تاہم، اگلے سال میں، مجموعی مارجن کم ہو کر 10.14فیصدہو گیا، اس سے پہلے کہ 2022 میں یہ 10.34 اور 2023 میں 10.61 ہو گئی۔خالص منافع کا مارجن 2020 میں 3.4فیصد تھا، لیکن 2021 میں 3.18فیصد تک گر گیا۔ تاہم، یہ 2022 اور 2023 میں واپس چلا گیا، 4.16فیصد تک پہنچ گیا۔ائیر لنک کمیونیکیشن 2 جنوری 2014 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی اور بعد میں 24 اپریل 2019 کو اس نے پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹریشن حاصل کر لی تھی۔ کمپنی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک سامان اور خدمات کی درآمد، برآمد، تقسیم، شناخت، تھوک اور خوردہ کا کاروبار کرتی ہے۔ ان میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس، سیل فونز اور اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ متعلقہ مصنوعات شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی