اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی سہ ماہی ادائیگی کے نظام کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں غیر معمولی اضافے کو ظاہر کیا گیا ہے جو کہ مجموعی طور پرلین دین کا 80 فیصد ہے۔سہ ماہی کے اختتام تک مالیاتی منظر نامے پر 33 بینکوں، 11 مائیکرو فنانس بینکوں چار الیکٹرانک منی اداروں اور پانچ پیمنٹ سروس پرووائیڈرزسسٹم آپریٹرز کا غلبہ تھا جو پورے ملک میں وسیع پیمانے پر ادائیگی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم اور راست کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ ایک فوری ادائیگی کا حل ہے جو دونوں اسٹیٹ بینک کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔مالیاتی رسائی کو وسعت دیتے ہوئے، 16 بینکوں نے اپنی خدمات کو برانچ لیس بینکنگ تک بڑھایاجس سے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو وسیع پیمانے پر اپنانے میں مدد ملی۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے 17 ملین موبائل بینکنگ صارفین، 10.3 ملین انٹرنیٹ بینکنگ صارفین، 2.4 ملین ای والیٹ ہولڈرز صارفین کی بنیاد دیکھی۔ مزید برآں54.3 ملین ادائیگی کارڈز کا اجرا، جن میں 79فیصدڈیبٹ کارڈز، 17فیصدسوشل ویلفیئر کارڈز، اور 4فیصدکریڈٹ کارڈز شامل ہیں، پاکستان میں پھیلتے ہوئے ڈیجیٹل اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔لین دین میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حصہ میں اضافہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 74 فیصد کے مقابلے میں 80فیصدتک پہنچ گیا ہے جو ڈیجیٹل چینلز پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور انحصار کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈیجیٹل اضافے کے باوجود، اوور دی کانٹر ٹرانزیکشنز نے نمایاں موجودگی برقرار رکھی، جو کہ حجم کے لحاظ سے خوردہ لین دین کا 20فیصد بنتا ہے۔ تاہم، قدر کے لحاظ سے ان کا حصہ حیران کن طور پر 87فیصد پر کھڑا ہے۔حجم کے لحاظ سے یہ کل 199 ٹریلین روپے بنتے ہیں۔ بیک وقت، سہ ماہی کے دوران پروسیس شدہ خوردہ لین دین تقریبا 134 ٹریلین روپے کی مالیت کے ساتھ 702 ملین تک پہنچ گئے۔ عالمی بینک کے سابق ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حامد ہارون تجویز کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں یہ اضافہ ایک وسیع تر سماجی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کیش لیس معیشت کی طرف ہے، جو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی طرف سے پیش کی جانے والی سہولت اور رسائی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل لین دین میں مضبوط ترقی پاکستان کے مالیاتی منظر نامے کے لیے ایک مثبت رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈیجیٹل سروسز کی متنوع رینج اور ان کو اپنانے میں خاطر خواہ اضافہ بڑھتی ہوئی مالی شمولیت اور تکنیکی انضمام کی عکاسی کرتا ہے۔ہارون نے مزید کہاکہ موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کے بڑھتے ہوئے صارف کی بنیاد، نان ٹیکس ریونیو میں متاثر کن نمو اور ڈیجیٹل لین دین میں اضافے کے ساتھ کیش لیس معیشت کی طرف مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ پاکستان کے مالیاتی اداروں کی لچک کا مشاہدہ کرنے کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی