i معیشت

درآمدی پابندیوں میں آسانی کے ساتھ تجارتی خسارہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہےتازترین

April 25, 2024

حکومت کی جانب سے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں کے باوجود مارچ 2024 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برآمدات اور درآمدات کے درمیان بڑھتا ہوا فرق ملک کے بیرونی شعبے کے استحکام کی نازک نوعیت کو اجاگر کرتا ہے جس سے ماہرین اور پالیسی سازوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق مارچ میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56.3 فیصد بڑھ کر 2.2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ، بنیادی طور پر درآمدات میں اچانک اضافے کی وجہ سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم چیلنجز کا باعث ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین نے تبصرہ کیاکہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں جمود کی شرح نے تجارتی خسارے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کے بیرونی شعبے کے خطرے کو واضح کرتا ہے۔انہوں نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ تجارتی عدم توازن کو سنبھالنے کے لیے انتظامی کنٹرولز پر انحصار بڑھتے ہوئے معاشی دبا وکے پیش نظر ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔ مارچ میں برآمدات میں 8فیصدکا معمولی اضافہ ہوا جو کہ 2.56 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا، جو کہ 4.7 بلین ڈالر تک بڑھ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

درآمدات میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان محدود زرمبادلہ کے ذخائر سے گزر رہا ہے، حکام کو درآمدات پر کنٹرول سخت کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔امین نے کہاکہ درآمدات میں نمایاں اضافہ معیشت کے اندر بنیادی ڈھانچہ جاتی مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ اس عدم توازن کو دور کرنے کے لیے برآمدی مسابقت کو بڑھانے اور ملکی پیداوار اور جدت کے ذریعے درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔"انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باوجود جن کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا اور درآمدات کو روکنا ہے، بشمول سبسڈی اور منڈیوں تک ترجیحی رسائی، پاکستانی برآمد کنندگان نے ترسیل میں بامعنی نمو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔موجودہ تجارتی سرگرمیاںپاکستان کے تجارتی خسارے سے نمٹنے اور معاشی لچک کو بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ اس میں برآمدی تنوع کو فروغ دینے، تجارتی سہولتوں کو بہتر بنانے اور پیداواری شعبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔مارچ 2024 میں بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ پاکستان کے بیرونی شعبے کے استحکام کو درپیش چیلنجوں کی واضح یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ چونکہ حکومت معاشی دبا وکے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، پالیسی سازوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی اپنائیں جو پائیدار ترقی کو فروغ دیں، درآمدات پر انحصار کم کریں، اور ملک کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے برآمدی مسابقت کو مضبوط کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی